ایشیادنیاعراقمشرق وسطی

حشد الشعبی کا داعش کے خلاف بڑا آپریشن،7 ٹھکانے تباہ 3 دہشتگرد گرفتار

Iraq

تسنیم خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے علاقے الجزیره میں ایک بڑی فوجی کارروائی شروع کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ الانبار کے مغربی علاقے میں بیک وقت کئی سیکٹرز سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق ہونے والی کارروائی میں داعش کے 7 ٹھکانے تباہ اور 3 دہشتگرد گرفتار ہوئے۔

الحشد الشعبی نے اس سلسلے میں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں مغربی الانبار میں داعش کی باقیات اور بچے کچے عناصر کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے تیرہ جون دو ہزار چودہ کو الحشد الشعبی کی تشکیل کا فرمان جاری کیا تھا۔ الحشد الشعبی نے عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کو شکست سے دوچار کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے اور اس وقت بھی وہ عراقی فورسز کے شانہ بشانہ داعش کی باقیات کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button