دنیاشاممشرق وسطی

شام میں امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرہ

Syria, Damascus

سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہروں الحسکہ اور القامشلی کے علاقوں کے عوام نے کہا کہ شام سے غاصبوں کو نکالنے کا واحد راستہ عوامی مزاحمت و مقاومت ہے اور اس کا آغاز شام کے علاقوں القامشلی، الحسکه اور دیرالزور سے ہو چکا ہے۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر شامی حکومت کی حمایت اور امریکہ اور ترکی کے خلاف نعرے درج تھے۔

امریکہ اور ترکی کی شام میں غیر قانونی فوجی موجودگی کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے شرکاء نے شام کا تیل چرانے اور ذرعی محصولات پر قبضہ جمانے سے متعلق امریکی دہشتگردوں اور کرد ملیشیاء کے کردار اور اقدامات کی مذمت کی اور شام سے امریکہ اور ترکی کے فوجیوں کے فوری انخلا کا پر زور مطالبہ کیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ سے وابستہ عناصر نے مظاہرین پر فائرنگ کی تاہم اس فائرنگ سے ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button