دنیاعراقمشرق وسطی

عراق: امریکی دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں دھماکہ

Iraq

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ الدیوانیه میں اس وقت ہوا جب امریکی دہشتگرد فوجی سازو سامان لے جا رہے تھے۔ ابھی تک دھماکے سے ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

گزشتہ دنوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں کئی دھماکے ہوئے۔

اس سے پہلے بھی عراقی ذرائع نے کچھ امریکی کانوائے پر حملوں کی خبر دی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کے لئے امداد لے جانے والے کاروان معمولا شام یا کویت کی سرحدوں سے عراق میں داخل ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے عراق میں امریکی فوجی کانوائے اور اس کی فوجی چھاونیوں پر حملے ہو رہے ہیں۔

عراق کے عوام اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی مسلسل مخالفت کرتے آ رہے ہیں۔

اس ملک کی پارلیمنٹ بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل منظور کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button