دنیاایرانمشرق وسطی

اسلامی انقلاب کی سالگرہ کا جشن اورعشرہ فجر آپ سب کو مبارک ہو

Iran Islami Inqilab

ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور عشرہ فجر کی تقریبات کا آغاز آج اتوارکی صبح اس تاریخی لمحے سے ہوا جس لمحے ایران کے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) ایران کی سرزمین پر واپس تشریف لائے۔

واضح رہے کہ حضرت امام خمینی (رح) 42 سال قبل آج ہی کے دن تقریبا پندرہ سال جلا وطنی کی زندگی گزارنے کے بعد ایران واپس تشریف لا‎ئے جہاں لاکھوں ایرانی عوام نے آپ کا فقیدالمثال اور تاریخی استقبال کیا۔ ایران میں آپ کے اس تاریخی آمد کے ساتھ ہی اسلامی انقلاب کی کامیابی کا راستہ ہموار ہو گیا۔

حضرت امام خمینی(رح) کی وطن واپسی کے محض دس روز بعد ایران کا عظیم اسلامی انقلاب کامیابی سے ہمکنار ہوا تھا اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایران میں ہرسال ان ایام میں “عشرہ فجر” کے نام سے اسلامی انقلاب ایران کی سالگرہ کی دس روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے تاہم اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے طبی اصولوں کو مد نظر رکھ کر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

سحرعالمی نیٹ ورک عشرہ فجر کے موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین، کرم فرماوں اورانقلاب اسلامی کے شیدائیوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button