عراقمشرق وسطی

عراق: حشد الشعبی کے 6 رضاکار شہید

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دہشتگردانہ حملے میں عراق کی رضا کار فورس حشد الشعبی کے 6 اہلکار شہید ہو گئے۔

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اب بھی عراق کے مختلف علاقوں میں داعش کے دہشتگرد چھپے ہوئے ہیں اور موقع ملنے پر دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے ہیں۔

داعش دہشتگرد گروہ نے دو ہزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی و عربی اتحادیوں کی مالی و اسلحہ جاتی مدد سے عراق پر حملہ کر کے اس ملک کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا اور بے پناہ ہولناک اور انسانیت سوز جرائم انجام دیئے ۔ پھر اس کے بعد عراق نے ایران سے مدد کی اپیل کی تھی۔

عراقی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد سے سترہ نومبر دو ہزار سترہ کو عراق میں داعش کے آخری گڑھ راوہ شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کا اعلان کیا جس کے بعد عملی طور پر عراق سے داعشی تسلط کا خاتمہ کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button