ایرانمشرق وسطی

ایران کا ہمسایہ ممالک کو کورونا کی روک تھام میں کامیاب تجربات منتقل کرنے پر آمادگی کا اظہار

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ہمسایہ اور علاقائي ممالک کو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں کامیاب تجربات منتقل کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے عراق، افغانستان، پاکستان، آذربائیجان ، عمان، قطر، کویت، شام اور لبنان کے وزراء دفاع اور چیف آف اسٹافس کو اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے ایران میں کورونا کی روک تھام اور اس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں کامیاب تجربات حاصل کئے ہیں اور ایران ان تجربات کو اپنے ہمسایہ اور دوست ممالک کو منتقل کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ میجر جنرل باقری نے کہا کہ اگر اس وباء کا صحیح انداز اور آگاہانہ طریقہ سے مقابلہ نہ کیا گيا تو اس وباء کے پھیلنے کا سلسلہ جاری رہےگا۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں اچھے تجربات حاصل کئے ہیں جنھیں ایران اپنے ہمسایہ اور دوست ممالک کو منتقل کرنے کے لئے امادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button