دنیاعراقمشرق وسطی

عراق میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں

عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ صوبہ صلاح الدین کی بلد ایئربیس پر 3 راکٹ داغے گئے۔

صابرین نیوزکی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین کی بلد ایئربیس پر کل رات ایک مرتبہ پھر راکٹوں کی بارش ہوئی جس کے بعد شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ابھی تک ان راکٹ حملوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ بلد ایئربیس، عراق کا سب سے بڑا ایئربیس ہے جو بغداد سے 60 کیلو میٹر دور ہے اور اسے امریکہ کے دہشتگرد فوجی استعمال کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصے سے عراق میں امریکی فوجی کانوائے اور اس کی فوجی چھاونیوں پر حملے ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے عراق میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں۔

عراق کے عوام اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی مسلسل مخالفت کرتے آ رہے ہیں۔

اس ملک کی پارلیمنٹ بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل منظور کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button