عراقمشرق وسطی

عراق، سیکورٹی فورس کی کاروائی، داعش کا سرغنہ ہلاک، 14 گرفتار

عراقی ویب سائٹ المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے کرکوک اور صلاح الدین صوبوں سے داعش کے 14 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جبکہ دیالی صوبے میں داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق کی وزارت دفاع کے سیکورٹی اہلکاروں نے صلاح الدین صوبے کے سامراء شہر سے 9 اور شمالی عراق کے کرکوک شہر کے مختلف علاقوں سے 5 دیگر داعش کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

دوسری جانب عراقی قبائیلی لشکر کے کمانڈر احمد العزاوی نے دیالی صوبے کے خانقین شہر کے نزدیک داعش کے ایک سرغنہ کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

واضح رہے کہ عراقی سیکورٹی اہلکار دیالی اور صلاح الدین سرحدی صوبوں میں داعش کے خاتمے کے لئے مختلف آپریشنز انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button