ایشیادنیامشرق وسطییورپ

امریکہ میں نسل پرستی اور پولیس تشدد کے خلاف تحریک زور و شور سے جاری

امریکا میں حکومت کی سختیوں اور پولیس کے تشدد کے باوجود نسل پرستی کی مخالفت اور مظاہروں میں وسعت اور شدت آگئی ہے اور لوئیز ویل میں مظاہرین پر کی جانے والے فائرنگ میں ایک شخص مارا گیا ہے۔

امریکی پولیس کے مطابق ریاست کنٹیکی کے شہر لوئس ویل میں نسل پرستی اور پولیس تشدد کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر نا معلوم شخص نے فائرنگ کردی ہے جس میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حامی تھا اور اس نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

امریکی پولیس فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

ادھر ریاست کلراڈو میں بھی سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کر کے پولیس کی حراست میں ایک سیاہ فام لڑکی کی مشکوک ہلاکت کے خلاف مظاہرہ اور واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button