عراقمشرق وسطی

عراق کے مختلف علاقوں میں داعش کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری

عراق کے دوسرے علاقوں کی طرح صوبہ دیالہ کے شہر خانقین میں بھی دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع ہو گیا ہے۔

عراق کی عوامی تحریک الحشد الشعبی نے آج بروز منگل ایک بیان میں کہا کہ صوبہ دیالہ کے شہر خانقین میں دہشتگرد گروہ داعش کے خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگانے اور داعش کو سرکوب کرنے کیلئے آپریشن کلین اپ شروع ہو گیا ہے۔

عراق کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ دیالہ میں داعش کے خلاف آپریشن کے دوران صوبہ دیالہ کے 70 سے زائد گاؤں اور دیہی علاقوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے وجود سے پاک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button