فلسطینمشرق وسطی

صیہونی حکومت کو مسجد الاقصی پر جارحیت کی قیمت چکانی ہوگی: حماس

فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے مسجد الاقصی کے خلاف جارحیت کے بارے میں صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے، اس مقدس مقام کی بے حرمتی کو جنگ بھڑکانے کے مترادف قرار دیا ہے۔

شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے منگل کو خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت کو مسجد الاقصی پر جارحیت اور بے حرمتی کی قیمت چکانا پڑے گی اور وہ ملت فلسطین کے اقدامات کا سامنے ٹھہر نہیں پائے گی۔

تحریک حماس نے مسجد الاقصی کے باب الرحمہ کو بند کرنے اور اس کو یہودی رنگ دے کر ایک کنیسہ میں تبدیل کرنے کے تعلق سے صیہونی حکومت کے فیصلے کی مذمت کی اور کہا کہ صیہونیوں کی خطرناک سازش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button