عراقمشرق وسطی

داعش کے کئی ٹینک اور آئل ٹینکر تباہ

عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ترجمان صادق الحسینی نے المعلومه نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحشد الشعبی کے جوانوں نے المقدادیہ میں داعش کے ایک بڑے حملے کو پسپا کر دیا۔

در ایں اثناء کل صوبہ صلاح الدین کے شہر سامرا میں دہشتگرد گروہ داعش کے ایک حملے میں عراق کے 2 فوجی جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔ اس حملے کے بعد داعش دہشتگردوں کا پیچھا کرنے اور ان کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب عراق کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ عراق کے جنگی طیاروں نے کرکوک میں دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں داعش کے کئی ٹینک اور آئل ٹینکر تباہ ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button