افغانستانایشیادنیا

افغانستان، 28 طالبان ہلاک و زخمی

خامہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان فوج نے دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری میں مصروف طالبان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 17 طالبان ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ صوبے فریاب میں ایک جھڑپ میں 17 طالبان مارے گئے جب کہ ایک کمانڈر سمیت 11 اہلکار زخمی ہیں۔ طالبان سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی تیاری کر رہے تھے کہ افغان فوج نے دھاوا بول دیا۔

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کل کابل میں افغانستان کی مالی امداد کرنے کے حوالے سے منعقد ہونے والے 40 ملکوں کے نمائندوں کی شرکت سے چوتھے اجلاس ( سام) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر میں طالبان اور امریکہ کے مابین نام نہاد معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سے طالبان کے حملوں میں 3 ہزار 560 افغان سکیورٹی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے علاوہ 6 ہزار 781 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

افغانستان کے صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع تھی کہ معاہدے کے بعد طالبان امن کی جانب قدم بڑھائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا اور طالبان نے جنگ جاری رکھی۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے 2001 میں دہشت گردی سے جنگ اور افغانستان میں امن کے قیام کے بہانے اس غریب ملک پر حملہ کیا تھا لیکن اس ملک میں امریکہ کی موجودگی کے باوجود بد امنی، دہشت گردی اور منشیات کی پیداوار میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button