خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کی شب عراق کے صوبے ذی وقار میں امریکی دہشتگردوں کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ ذی وقار کے بصرہ اور ناصریہ کی شاہراہ پر ہوا۔ ابھی تک دھماکے سے ممکنہ طور پر ہونے والی ہلاکتوں اور مالی نقصان کے بارے میں رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
گزشتہ ہفتوں کے دوران دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کانوائے پر ہونے والا یہ چوتھا دھماکہ ہے۔
بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشتگردی کے اڈوں منجملہ التاجی اور البلد پر گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔