ایرانمشرق وسطی

لبنان دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر ایران کا اظہار افسوس

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران، لبنان کے غیور اور بہادر عوام کو ہر قسم کی امداد پہنچانے کے لئے تیار ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران ہمیشہ کی طرح اس مشکل وقت میں بھی لبنان کی مدد کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ لبنان ، طاقتور ، مضبوط اور مستحکم باقی رہے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بھی بیروت میں ہونے والے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ پر ایران بھی غم میں ڈوب گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ دھماکہ بیروت کی بندرگاہ کے گودام نمبر بارہ میں دھماکہ خیز مواد میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی سو کیلو میٹر دور اور صیدا شہر میں سنائی دی۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دھماکے میں اب تک 75 افراد جاں بحق اور 3700 سے زائد زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button