انسانی حقوقعراقمشرق وسطی

عراق کے مختلف علاقوں میں داعش کے خلاف آپریشن کلین اپ

عراق کی عوامی تحریک الحشد الشعبی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ صوبہ نینوی کے جزیره الحضر اور وادی الثرثار میں دہشتگرد گروہ داعش کے خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگانے اور داعش کو سرکوب کرنے کیلئے آپریشن کلین اپ شروع ہو گیا ہے۔

عراق کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل صوبہ دیالہ میں داعش کے خلاف آپریشن کے دوران 70 سے زائد گاؤں اور دیہی علاقوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے وجود سے پاک کر دیا گیا تھا۔

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور وہ گاہے بگاہے عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے عراق میں داعش کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب وہ فوج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شہروں سے داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کا صفایا کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button