لبنان کے وزیر صحت نے بیروت میں ایران کے موبائل اسپتال کا معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے ایران نے جس تیزی سے ان کے ملک کی مدد کی ہے وہ حیرت انگیز اور قابل توجہ ہے۔
حمد حسن نے جمعرات کو بیروت میں قائم کیے گئے کئي موبائل اسپتالوں کا معائنہ کیا جو اس شہر کی بندرگاہ میں ہونے والے بھیانک دھماکے کے بعد قائم کیے گئے ہیں۔ انھوں نے الحدث یونیورسٹی کامپلیکس میں قائم ایران کے موبائل اسپتال کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ ایران کی ہلال احمر نے جو امداد کی ہے اس میں دوائیں، میڈیکل آلات اور غذائي اشیاء شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امداد رسانی میں ایرانی بھائیوں نے جو سرعت دکھائي ہے اس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں اور قدردانی کرتے ہیں۔