عراقعربمشرق وسطی

عراق، امریکی دہشتگردوں پر پھر حملہ

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ شمالی بغداد میں التاجی شاہراہ پر اس وقت ہوا جب امریکی دہشتگرد، فوجی ساز و سامان لے جا رہے تھے۔

ابھی تک دھماکے سے ممکنہ طور پر ہونے والے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکی فوجی کاروان کئی بار حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

عراق میں امریکی دہشتگردوں پر حملے روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں اور حالیہ مہینوں کے دوران امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کانوائے کے علاوہ امریکی سفارتخانے، فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد کو بارہا دھماکوں اور راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے انخلا کی حمایت میں ایک بل کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button