روس شمالی کوریا کے دفاعی تعاون پر جاپان اور جنوبی کوریا کا اظہار تشویش
اسپتونیک نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے روس کے فضائی مرکز وستوچنی میں ملاقات کی جو چار گھنٹے تک جاری رہی۔
رپورٹ کے مطابق آج شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان، روس میں اسلحہ سازی کے ایک مرکز کے دورے پر ہیں۔
جاپان کی کابینہ کے سیکرٹری جنرل ہیروکازو ماتسونو نے کہا ہے کہ جاپانی حکام ابھی روس شمالی کوریا کے صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات کے نتائج کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، لیکن اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق شمالی کوریا کے ساتھ اسلحہ اور دیگر دفاعی آلات کا لین دین ممنوع ہے اور اب ہمیں اقوام متحدہ کی اس قرارداد کی خلاف ورزی ہوتی نظر آ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاپان کسی ثالثی ملک سے چاہتا ہے کہ وہ روس کے یوکرین پر حملے کے دوران اسلحہ کی فراہمی کو روکے اور جاپان اس مسئلے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر اتحاد نے اپنی گہری پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں روس شمالی کوریا کے دفاعی تعاون پر تشویش لاحق ہے۔
#russia
#northkorea
#southkorea
#japan