ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر آج بروز جمعہ ہڑتال کی جا رہی ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس نے خاتون اور کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت اور سکیورٹی فورسز کے مظالم کے خلاف آج بروز جمعہ وادی میں احتجاجی ہڑتال جبکہ نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر احتجاج کی کال دی ہے۔