ایشیاپاکستانکشمیرہندوستان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری جاں بحق

کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو جاں بحق کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ملہورا میں بھارتی فوجی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کی آڑ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ علاقے میں بھارتی فوج کے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور فوج نے اس علاقہ میں موبائل فون پر انٹرنیٹ کی سہولت بند کردی گئی ہے۔ ادھربھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ چاروں کشمیری نوجوان مسلح جھڑپ کے دوران مارے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button