امام خامنہ ایاہل بیتایام اللہایرانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں شب عاشور کی مجلس

مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین مسعود عالی نے خطاب میں قرآن مجید میں فردی اور سماجی صبر کے دو اہم دستورات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فردی صبر شرعی احکام پر عمل کا نام ہے جبکہ سماجی صبر مشکلات میں مؤمنین کے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا نام ہے۔ مجلس عزا میں حجۃ الاسلام واضحی نے مرثیہ اور نوحہ خوانی کی ۔

کورونا وائرس کی روک تھام اور رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی قومی کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی روشنی میں اس مجلس عزا میں عوام کو دعوت نہیں دی گئی ۔

مجالس عزا کا یہ سلسلہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 7 محرم الحرام سے شروع ہوا ہے جو 12 محرم تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button