ایشیاپاکستانفلسطینمشرق وسطی

خون کے آخری قطرے تک فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے: پاکستانی عوام

Lahore Panjab Gaza Palestine

خون کے آخری قطرے تک فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے: پاکستانی عوام

مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام یکجہتی فلسطین ریلی چیئرنگ کراس مال روڈ سے نکالی گئی ۔  ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی نے کی۔ یکجہتی فلسطین ریلی میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت کارکنوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے نہتے عوام  پر ہونیوالے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی اور دوسرے مقررین کا کہنا تھا کہ ناجائز ریاست اسرائیل کی جانب سے ہسپتال پر میزائل حملہ تاریخ بشریت میں سفاکیت و ظلم کی مثال بن چکا ہے، ہسپتال میں موجود سولہ سو فلسطینی شہریوں میں پانچ سو سے زائد خواتین اور بچے شامل تھے، جنہیں بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ اقوام عالم بالخصوص مسلم ریاستیں مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھی چیک کریں
Close
Back to top button