سمندری سرحدوں کے تعین کے بارے میں لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان مذاکرات سے قبل وزیرخارجہ شربل وہبہ نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کو تسلیم کرنے نہیں جارہا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائیں گا اور ہم صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی امن معاہدے کے بھی مخالف ہیں۔ لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے ساتھ سرحدوں کا تعین ہمارے لیے ضروری ہے اور ہم اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی صیہونی دشمن کے قبضے مین نہیں رہنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ ہماری سمندری حدود کے انتہائی قریب آکر تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام انجام دے۔ لبنان کے وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ اس علاقے میں پائے جانے والے تیل و گیس کے ذخائر ہماری ملکیت ہیں اور اس اسرائیل کا کوئی حق نہیں۔