حسن نصراللہلبنانمثالی شخصیاتمشرق وسطییورپ

سید حسن نصر اللہ کی نفسیاتی جنگ میں اسرائیل پر فتح

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے اخبار معاریو نے اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ نفسیاتی جنگ میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل پر فتح حاصل کرلی ہے۔ اخبار کے مطابق اسرائیلی حکومت نے گذشتہ ہفتہ سے اب تک اسرائیلی فوج کو مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحد پر حزب کے کے حملے کا جواب دینےکے لئے الرٹ رکھا ہوا ہے لیکن حزب اللہ نے اسرائیلی حکومت کو نفسیاتی جنگ میں دھکیل دیا ہے اور حزب اللہ کے سربراہ اس نفسیاتی جنگ میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی یہ تمنا ہے کہ حزب اللہ اس کی طرف کوئی راکٹ فائر نہ کرے جبکہ حزب اللہ کی دھمکی اپنی جگہ پر برقرار ہے جس کی وجہ سے اسرائیل نفسیاتی جنگ میںم بتلا ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button