مشرق وسطیامام خامنہ ایایرانمثالی شخصیات
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ایرانی قوم کے نام پیغام
Message from the Supreme Leader of the Islamic Revolution to the Iranian nation

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ایرانی قوم کے نام پیغام
اے عظیم ملتِ ایران!
صیہونی رژیم نے آج سحر کے وقت اپنے ناپاک اور خون آلود ہاتھوں سے ہمارے عزیز ملک میں ایک اور جرم کا ارتکاب کیا اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی خبیث فطرت کو پہلے سے زیادہ واضح کر دیا۔ یہ رژیم ایک سخت سزا کا منتظر رہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا طاقتور ہاتھ، ان شاء اللہ، اسے ہرگز نہیں چھوڑے گا۔
دشمن کے حملوں میں کچھ کمانڈروں اور سائنسدانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
ان کے جانشین اور ساتھی، ان شاء اللہ، بلا تاخیر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
صیہونی رژیم نے اس جنایت کے ذریعے اپنے لیے ایک تلخ اور دردناک انجام کا راستہ چن لیا ہے، اور وہ یقیناً اس کا مزہ چکھے گی۔