مشرق وسطییمن

یمن، ایک دن میں ایک صوبے پر آل سعود کے 97 حملے

سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے الحدیدہ صوبے میں 97 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے المسیرہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں نے الحدیدہ صوبے میں ستانوے بار جنگ بندی معاہدے کی خلافورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

تیرہ دسمبر دو ہزار اٹھارہ میں سعودی اور یمنی وفود کے مابین سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں الحدیدہ کے لئے جنگ بندی معاہدہ پر دستخط ہوئے تھے مگر سعودی اتحاد نے اس معاہدے کے نفاذ کے ابتدائی گھنٹوں سے اسکی خلاف ورزی کرنا شروع کر دی تھی۔

الحدیدہ بندرگاہ یمن تک انسان دوستانہ امداد پہونچنے کے لئے سب سے اہم بندرگاہ شمار ہوتی ہے۔گزشتہ پانچ برسوں سے جاری جنگِ یمن کو روکنے کے لئے عالمی سطح پر کچھ اقدامات انجام دئے گئے ہیں تاہم جارح ممالک بالخصوص سعودی عرب نے ہر بار رکاوٹیں کھڑی کر کے انہیں ناکام بنا دیا۔

خیال رہے کہ یمن کو مارچ دوہزار پندرہ سے سعودی عرب کی بہیمانہ جارحیت کا سامنا ہے جس کے دوران اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید وزخمی اور دسیوں لاکھ دربدر اور بھکمری و بیماری سے روبرو ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close