مثالی شخصیاتامام خامنہ ایایرانحسن نصراللہلبنانمشرق وسطی

رہبر انقلاب اسلامی کے نام سید حسن نصراللہ کا تعزيتی پیغام

سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر کے انتقال پر حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام اپنے ایک پیغام میں تعزیت پیش کی ہے۔

المنار کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے نام اس پیغام میں آيا ہے کہ ایک ایسے وقت جب جہاد اپنے عروج پر ہے اور استقامتی محور کو ان کے وجود کی ضرورت ہے، ان کا چلا جانا ہمارے لئے غم و اندوہ کا باعث ہے۔

سیدحسن نصراللہ نے جنرل حجازی کو اپنا ایک بڑا بھائی اور مضبوط بازو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر اعتبار سے مثالی تھے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل حجازی علاقے اور استقامتی محاذ کے لئے ان سخت اور فیصلہ کن برسوں میں جنرل شہید قاسم سلیمانی کے ایک مخلص دوست اور ساتھی تھے۔

سید حسن نصراللہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ  جنرل حسین سلامی اور سپاہ قدس بریگيڈ کے کمانڈرجنرل اسماعیل قانی کے نام بھی علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغام ارسال کئے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button