ایرانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

مقدس دفاع کی یادگار، سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حجازی خالق حقیقی سے جاملے

سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی طویل مجاہدانہ زندگی گزارنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے پبلک ریلیشن آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی طویل مجاہدانہ زندگی گزارنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جنرل حجازی کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی ،  ملت ایران، شہید حجازی کے اہل خانہ، کمانڈروں، ان کے مجاہد ساتھیوں ، رضاکارفورس بسیج اور استقامتی محاذ سے وابستہ مجاہدین کو تبریک و تسلیت پیش کی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے اس بیان میں کہا ہے کہ شہید جنرل حجازی کی تشیع جنازہ اور تدفین کی رسومات انسداد کورونا کمیٹی کے پروٹوکول کے مطابق انجام پائے گی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button