انسانی حقوقایشیاپاکستاندنیافلسطینمشرق وسطییورپ

پاکستان بھر میں مردہ باد اسرائیل ریلی

مجلس وحدت مسلمین، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام لاہور، ملتان، کراچی، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں مردہ باد اسرائیل ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں میں خواتین، بچوں، جوانوں اور بزرگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ سبطین نجفی، مولانا وسیم عباس معصومی اور دیگر رہنماوں کا کہنا تھا کہ یو ای اے کی جانب سے ناجائز اور غاصب اسرائیل کیساتھ دوستانہ تعلقات کی استواری فلسطینی مسلمانوں کی امنگوں کی کمر میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے، جو بھی مسلم ملک فلسطینی عوام کیخلاف ظلم و ستم کرنے پر حوصلہ افزائی کرے گا وہ مسلمانوں کا خائن اور غدار تصور کیا جائے گا کیونکہ اسرائیل کیساتھ تعلقات کی برقراری صرف فلسطینیوں کے نقصان میں نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button