مشرق وسطیانسانی حقوقایشیاپاکستاندنیا
سانحہ مچھ کے خلاف پورے پاکستان میں دھرنے جاری
پاکستان، بلوچستان میں مسلمانوں کا قتل عام جاری
بلوچستان کے علاقے مچھ میں کان کنوں کے المناک قتل کے خلاف شہداء کے اہلخانہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مسلمانوں کے احتجاج اور احتجاجی دھرنے پورے پاکستان میں جاری ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے مغربی بائی پاس میں جاری احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کے 20 مقامات کے علاوہ حیدر آباد میں احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے اورآج صبح تک شہر کے مزید کئی مقامات پر دھرنا دیا گیا ہے، مجموعی طور پر مرکزی شاہراہوں کو 20 مرکزی مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔