پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ میں ہونے والے شدید دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق دھماکا کوئٹہ میں سائنس کالج روڈ پر ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
مقامی پولیس کے مطابق دھماکے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں اور پولیس دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہی ہے۔
دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
زخمی افراد کو امدادی اداروں نے اسپتال منتقل کردیا۔ دھماکے کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔