ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

ایران کے وزیر خارجہ نے کی اپنے پاکستانی ہم منصب کی جلد صحت یابی کی دعا

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کی جلد شفا یابی کے لئے دعا کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک پیغام میں پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جلد از جلد صحت یابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کوروناوائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں پاکستان کے وزیرخارجہ نے تصدیق کی کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جمعہ کی سہ پہر مجھے ہلکا بخار محسوس ہوا، میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا، اللہ کی مہربانی سے میں خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، میں گھر سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتا رہوں گا، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کی قومی اسبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سمیت کئی اعلی حکام اور وزراء کورونا میں مبتلا ہو چکے تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button