انسانی حقوقفلسطینمشرق وسطی

فلسطینی مظاہرین پر اسرائیل کا حملہ، متعدد فلسطینی زخمی

فلسطینی علاقے کفر قدوم میں فلسطین کے عوامی استقامتی محاذ کے ذرائع ابلاغ کے دفتر کے ترجمان مراد شتیوی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے مسلح فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل داغے جس کے نتیجے میں درجنوں مظاہرین کو سانس لینے میں دشواریاں پیش آ رہی تھیں۔

فتح تحریک کے نائب صدر محمود العالول نے اس مظاہرے میں کہا کہ فلسطینی عوام کا ہر طبقہ غرب اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کا مخالف ہے اور آج کے احتجاجی مظاہرے میں انہوں نے اس کا اعلان بھی کیا۔

ادھر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیئر رہنما محمود الزہار نے بھی کہا ہے کہ نئے اصولوں کی بنیاد پر فلسطین کی آزادی کے لئے ایک نیا منصوبہ تیار کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے فلسطین کو آزاد کرانے کے لئے تمام فلسطینیوں میں اتحاد و یکجہتی پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے یکم جولائی سے غرب اردن کے تیس فیصد علاقوں کو مقبوضہ فلسطین میں شامل کئے جانے کے منصوبے پر عمل کرنے کا اعلان کیا تھا مگر تمام فلسطینیوں کی شدید مخالفت اور مختلف ممالک کی جانب سے ڈالے جانے والے دباؤ کے بعد وہ اپنے اس جارحانہ منصوبے پر عمل درآمد کو ملتوی کرنے پر مجبور ہو گئی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button