پاکستانایرانایشیامشرق وسطی

گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل ضروری ہے، شہید سلیمانی کا انتقام یقینی ہے: سفیر ایران

اسلام آباد میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے سخت ترین پابندیوں کے باوجود پاکستان کے لئے گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبے پر عمل کیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں عمران خان کے دور حکومت میں اس منصوبے کو مکمل کر لیا جائے گا۔

پاکستان میں ایران کے سفیر نے واضح کیا کہ ایران کی سپاہ پاسداران اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے خون کا ہر حال میں انتقام لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتقام کے عزم کے باوجود ایران اس سلسلے میں بین الاقوامی سطح پر قانونی طور پر بھی پیروی کر رہا ہے تاکہ اس دہشت گردانہ حملے میں ملوث تمام ذمہ دار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

علی حسینی نے غاصب صیہونی حکومت کو ایک ناجائز، قابض اور شرپسند حکومت قرار دیتے ہوئے بعض عرب ملکوں کی جانب سے اس غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی استواری کو فلسطینیوں کے ساتھ غداری سے تعبیر کیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button