پاکستان میں حزب اللہ کے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کے بعد ریلیاں + ویڈیو
پاکستان کا سب سے بڑے شہر کراچی میں ریلیوں کا انعقاد امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی کی جانب سے کیا گیا، ریلیاں گلستان سوسائٹی سے جمالی پل، نمائش چورنگی کے قریب امام بارگاہ شاہ خراسان سے امام بارگاہ علی رضا تک نکالی گئیں۔ اورنگی ٹاؤن اور اسٹیل ٹاؤن میں بھی حسن نصراللہ کی شہادت کے حوالے سے احتجاج کیا گیا، حسین آباد سے نکالی گئی ریلی ملیر 15 پر ختم ہوئی، احتجاج کے شرکا بچے اور بزرگ شہری بھی شامل تھے۔
دوسری جانب جماعت اسلامی پاکستان نے آج پاکستان بھر میں شہید حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔