ایشیاپاکستان

پاکستان: اسٹاک ایکسچینج پرحملہ، 4 دہشت گرد ہلاک

ذرائع کے مطابق کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر آج صبح دہشتگروں کی جانب سے دستی بموں سے حملہ کیا گیا اور فائرنگ کی گئی جس سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان اسٹاک ایکسچینج کے قریب موجود تھے جو پولیس کے ساتھ مقابلے کے بعد مارے جاچکے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پہلے دستی بم سے حملہ کیا اور پھر فائرنگ کی جس سے اسٹاک ایکسچینج کا گارڈ بھی زخمی ہوا ہے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق عمارت میں موجود لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکس چینج پر حملہ پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے، اسٹاک ایکس چینج کو سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button