فلسطینمشرق وسطی

مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر اسرائیلی قبضہ اعلان جنگ ہوگا

فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر قبضہ اعلان جنگ ہوگا۔ حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ مزاحمتی تحریک مغربی کنارے اور وادی اردن کو ضم کرنے کے اسرائیلی و امریکی فیصلے کو فلسطینی عوام کے خلاف اعلان جنگ سمجھتی ہے۔ اس طرح کا اقدام فلسطینیوں کے ساتھ جنگ کا سبب بنے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں اور بین الاقوامی برادری کی مخالفت کے باوجود یکم جولائی سے مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button