انسانی حقوقدنیافلسطینمشرق وسطییورپ

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے کل رات غزہ پٹی پر بمباری کی۔

فلسطین کی معا خبری سائٹ کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جانب سے کل رات غزہ پٹی پر ہونے والے حملے میں جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔ غزہ پٹی پر حملہ ایسے میں ہوا کہ اس سے قبل غزہ پٹی کے قریب صیہونی بستیوں پر 2 راکٹ فائر کئے جانے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے امریکی حکام کی جانب سے فلسطین کے لئے ٹرمپ کے منصوبے کی رونمائی کے موقع پر کہا تھا کہ فلسطین کی استقامتی تحریکیں غرب اردن پر قبضہ کرنے سے متعلق اسرائیل کو اس کے فیصلے پر پشیمان کر دیں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close