تحریک حماس نے مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے کاموں میں مشغول ایک اسرائیلی وفد کی میزبانی کرنے کے ابو ظہبی کے اقدام کوعرب لیگ کے فیصلوں کے منافی اور صیہونی قبضہ جاری رہنے کے اقدامات کی حمایت قرار دیا ہے۔
فلسطین کی استقامتی تحریک ” حماس ” نے آج اپنے ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی اور کہا ہے کہ غرب اردن میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے مربوط کمیٹی کے سربراہ کی میزبانی اوراس کے ساتھ اقتصادی معاہدہ، غرب اردن میں یہودی کالونیوں کی تعمیر کی حقیقی معنی میں حمایت کے مترادف ہے۔