فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے اس فلسطینی نوجوان کو آج صبح جنوبی بیت لحم کے قریب میں گولی مار کر شہید کردیا۔
صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس فلسطینی نوجوان نے چاقو سے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
صیہونی دہشتگردوں نے گزشتہ ہفتے بھی غرب اردن کے شمال میں طولکرم کے قریب ایک فلسطینی مزدور کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔
غاصب صیہونی، اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کے لئے بے بنیاد دعوؤں کے تحت روزانہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملے کرکے انہیں اپنی نسل پرستانہ جارحیت کا نشانہ بناتے ہیں۔