
عینی شاہدین کے مطابق غرب اردن کے علاقے رام اللہ میں قائم غیر قانونی صیہونی بستی افرائیم میں تعینات ایک اسرائیلی سیکورٹی گارڈ نے قریب سے گزرنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔
صہیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی نوجوان افرائیم کالونی کے ایک گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا جہاں اس کی چند دوسرے صیہونیوں سے ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ صیہونی فوج نے یہ دعوی بھی کیا کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان علاقے میں مزاحمتی کارروائی کے غرض سے داخل ہوا تھا۔
صیہونی فوجی، آئے دن اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے بے بنیاد بہانوں سے فلسطینیوں کو گرفتار کرتے یا انہیں فائرنگ کا نشانہ بناتے ہیں۔