انسانی حقوقدنیامشرق وسطییمن

یمن میں سعودی اتحاد کا کارنامہ، 2 ماہ میں 2 ہزار حملے!

العالم نیوز چینل نے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ 9 اپریل سے اب تک جارح سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف علاقوں پر دو ہزار ایک سو اکتالیس فضائی اور ایک سو پینتالیس زمینی حملے کئے ہیں۔

سعودی عرب نے مارچ دو ہزار پندرہ سے مغربی ایشیا کے غریب اور اسلامی ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک لاکھوں افراد شہید، زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں تاہم یمنی عوام کی استقامت کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے کرائے کے فوجیوں کو یمن میں مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یمنی عوام کو مستقل بنیادوں پر پانچ سال سے جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں بے روزگاری، مہلک بیماریوں اور وباؤں کے علاوہ شدید طور پر غذائی اشیاء اور دواؤں کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button