فلسطینانسانی حقوقمشرق وسطی

فلسطینیوں کے مظاہرے پر صیہونی دہشتگردوں کی یلغار، 20 زخمی

صیہونی دہشتگردوں نے کفر قدوم کے علاقے میں فلسطینیوں کے مظاہرے پرحملہ کر کے کم از کم 20 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کفر قدوم کے مقاومتی محاذ کے رہنما مراد شَتوی نے خبر دی ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگردوں نے پُر امن فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل داغے، ربر کی گولیاں چلائیں اور صوتی بموں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پھر بحرین نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ خفیہ تعلقات کو آشکارا کرتے ہوئے سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان کیا ہے اور اسی تناظر میں واشنگٹن جاکر سازشی معاہدے پر دستخط کر دئے ہیں جس کے بعد سے اسرائیل کے ساتھ عرب امارات اور بحرین کے تعلقات کی برقراری کی فلسطینی عوام اور علاقے کے ملکوں کی جانب سے شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔

فلسطینی عوام نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اس اقدام کو قبلۂ اول اور فلسطینی کاز سے غداری قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کو عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سے نکال باہر کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button