اسرائیلی اخبار اسراییل ہیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سابق کمانڈر رونین ایتسیک کا کہنا ہے کہ انتفاضہ قدس کی وجہ سے صیہونیوں کی خود اعتمادی ختم ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ قدس انتفاضہ میں 1200 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوئے اور فوج نیز سیاست دان اپنے اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہے۔
اسرائیلی فوج کے اس کمانڈر کا کہنا ہے کہ انتفاضہ فلسطین کا مقصد، اسرائیلیوں کے سماجی تانے بانے کو تباہ کرنا تھا اور فلسطینی گروہوں نے اسرائیلیوں کو کمزور کرنے کے لئے ان پر حملے کئے اور زیادہ تر اپنے مقاصد حاصل کر لئے۔
اسرائیلی فوج کے اس جنرل کا کہنا تھا کہ قدس انتفاضہ کے آغاز میں ہی اسرائیل کا کمزور رد عمل تھا جس کی وجہ سے اسرائیلیوں کا اپنی فوج اور سیاسی حکام پر اعتماد ختم ہو گیا۔