مشرق وسطیانسانی حقوقدنیافلسطین
صیہونی دہشتگردوں نے فلسطینیوں کے مزید مکانات مسمار کر دئیے
صیہونی دہشتگردوں نے اپنی جارحیت، بربریت اور مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فلسطینی شہریوں کے مزید متعدد مکانات مسمار کر دیئے۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے فلسطینیوں پر ظلم وستم ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور جمعرات کے روز غالعراقیب کے دیہی علاقوں میں فلسطینیوں کے مزید کئی مکانات مسمار کر دیئے۔
فلسطینیوں کے احتجاج اور بین الاقوامی تنقید کے باوجود فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ صیہونیوں کی جاری بربریت اور فلسطینیوں پر عرصۂ حیات تنگ کرنے کے واقعات میں اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔