ایرانمشرق وسطی

ایران پر پابندیوں سے امریکی کمپنیوں کو نقصان ہوا : ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کو خود امریکی کمپنیوں کیلئے نقصان کا باعث قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹویٹ میں امریکی وزیرخارجہ مائک پومپئوکو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی پابندیوں نے خود امریکی کمپنیوں کو ایرانی مارکیٹ سے محروم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ پومپیو؛حقیقت میں یہ آپ کی پابندیاں ہی ہیں جنہوں نے امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر کےان کو انوکھے انسانی اور قدرتی وسائل کے ساتھ ایرانی مارکیٹ سے محروم کردیا ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی غیرقانونی پالیسی ہی تھی جس نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے 88 مسافر بردار طیاروں کا معاہدہ منسوخ کیا تھا جو نہ فقط ایرانیوں کی جان بلکہ امریکیوں کے روزگار کے مواقع ضائع ہونے کی قیمت کے طور پر سامنے آئي۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button