دنیافلسطینمشرق وسطی

پندرہ روز میں فلسطینیوں کی چھبیس املاک مسمار

پندرہ روز کے دوران صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی چھبیس املاک کو مسمار یا ان پر قبضہ کرلیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی امور سے متعلق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر اوچا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی  حکام نے گذشتہ پندرہ  روز کے دوران  مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی چھبیس املاک کو مسمار یا ان پر قبضہ کرلیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو مارچ سے پندرہ مارچ کے عرصے کے دوران انجام پانے والی انہدامی کاروائیوں کے نتیجے میں چوبیس بچوں سمیت بیالیس فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں جبکہ ایک سو بیالیس افراد بلواسطہ طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

انسانی امور سے متعلق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر کی جاری کردہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ چھبیس میں سے سترہ املاک کو فوجی نوٹس کے ذریعے مسمار کیا گیا ہے۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطین کے علاقے غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں اور دیگر املاک کی مسماری کو روز کا معمول بنا رکھا ہے۔

مکانات مسماری کے واقعات میں ہزاروں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے محروم رکھا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button