فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی جکومت کی عوفر جیل میں قید جہاد اسلامی، حماس، فتح اور دیگر فلسطینی گروہوں سے تعلق رکھنے والے گروہوں کے 40 قیدیوں نے فلسطینی اسیر ماہر الأخرس کی حمایت میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ ماہر الأخرس نے اپنی گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماہر الأخرس کی حمایت میں اسلامی استقامت کا یہ پہلا اقدام ہے۔ اس سے قبل اسلامی استقامت نے اعلان کیا تھا کہ اگر ماہر الأخرس کو رہا نہ کیا گیا تو میزائلی حملے سے اس کا جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ماہر الأخرس اپنی گرفتاری کے خلاف گزشتہ 78 روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور اب ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔