ایران کے نائب وزیر خارجہ علی اصغر خاجی نے یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور اس ملک کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے بحران یمن کے سیاسی حل پر مبنی ایران کے اصولی موقف پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یمن کے مظلوم عوام کی عالمی سطح پر حمایت کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔
اس موقع پر یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے یمن کے مظلوم عوام کی سیاسی حمایت اور انسان دوستانہ امداد کا شکریہ ادا کیا۔ ہشام شرف عبداللہ نے ایک رپورٹ میں یمن میں سعودی اتحاد کے جرائم منجملہ اس کی جارحیتوں کے تسلسل اور کورونا کے دور میں غذائی اشیاء اور ایندھن کے حامل جہازوں کو روکنے جیسے اقدامات کو اقوام متحدہ میں درج کرانے کے لئے انجام پانے والی خط و کتابت اور بین الاقوامی سطح پر نیشنل سالویشن حکومت کے تازہ ترین اقدامات کی بھی وضاحت کی۔
سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ۔ یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ افراد شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بےگھرو دربدر ہو چکے ہیں۔